جمعرات , دسمبر 12 2024

کارکن کسی بھی الائنس کے خلاف ہیں‘ کانگریس تمام سات سیٹوں پر تنہا مقابلہ کرے گی۔

نئی دہلی۔ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس پارٹی دہلی کی تمام سا ت سیٹوں پر تنہا مقابلے کرے گی ۔ پارٹی کی دہلی یونٹ پہلے سے ہی امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں لگی ہوئی ہے ‘ کون امیدوار ہوگا۔

دہلی کانگریس سربراہ شیلا دکشٹ کے مطابق نئے او رپرانے چہروں کے ساتھ جس میں سابق اراکین اسمبلی شامل ہونگے پارٹی کے متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں۔ تاہم پارٹی انتخابات کے اعلان کے بعد ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی ۔

دکشٹ کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلے ماہ ریاست میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت نے یہ صاف کردیاتھا کہ کانگریس کے ساتھ اس کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا‘ اسکے بعد بھی یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ بی جے پی کوشکست فاش کرنے کے لئے دونوں پارٹیاں راجدھانی میں اتحاد کرسکتی ہیں

۔فی حال دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر قابض بی جے پی کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی اتحاد سے مقابلہ کرنا ذرا دشوار کن مرحلہ بن جائے گا۔ اگر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کے متعلق پوچھنے پردکشٹ نے صاف طور پر کہہ دیا کہ ’’ نہیں اب یہ بات ختم ہوگئی ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس مجوزہ الیکشن میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونو ں کا مقابلہ کرے گی۔دکشٹ نے دعوی کیا کہ ’’ پچھلے چا رسالوں میں عآپ حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اپنے کارناموں پر عآپ لوگوں کو گمراہ کررہی ہے‘‘۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ’’ دہلی کانگریس کے پندرہ سالہ دور اقتدار کی گواہ ہے اور لوگوں اب بھی ان کاموں کو یاد کرتے ہیں‘‘او ریہ کام شیلا دکشٹ کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پارٹی صدر راہول گاندھی سے میٹنگ کے دوران دہلی یونٹ نے عام آدمی پارٹی سے اتحاد کی شدت کے ساتھ مخالفت کی تھی۔ دہلی کانگریس کے ورکنگ پریسڈنٹ راجیش لیلوتھیا نے کہاکہ ’ ’کانگریس پارٹی کے تمام کارکن کجریوال کی پارٹی سے الائنس کے خلاف ہیں‘‘۔

دکشٹ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ زمینی سطح پر پورا کام کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے کانگریس اپنی جدوجہد جاری رکھے اور ایک بڑی کامیابی حاصل کرے گی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT