کاروان میں ہمیشہ عوام کو خوف دلاکر اقتدار حاصل کیا گیا

بنیادی مسائل سے مسلسل لا پرواہی ۔ عوام کی مثالی خدمت کا عزم ۔ عثمان الہاجری کے دورے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : فرقہ پرست طاقتوں نے حلقہ اسمبلی کاروان کو پسماندہ علاقہ میں بدلنے کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ فرقہ پرستی کی آڑ میں عوام کو خوف کا شکار بناکر ہمیشہ اقتدار حاصل کیا گیا لیکن اب اس دور کا اختتام ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عثمان بن محمد الہاجری نے کیا جو حلقہ اسمبلی کاروان مہا کوٹمی سے کانگریس امیدوار ہیں ۔ انہوں نے آج حلقہ کے علاقہ جات ڈیفنس کالونی ، لکشمی نگر ، ہاشم کالونی ، پرشانت نگر ، بابو نگر ، کالی داس پور و دیگر علاقوں میں پیدل دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی ان علاقوں کی عوام نے عثمان الہاجری کا شاندار استقبال کیا اور اپنی بھر پور تائید کا اعلان کیا عوام اپنے مسائل کو پیش کرنے مکانات سے باہر نکل آئے اور الہاجری کے قافلہ میں شامل ہوگئے ۔ اس موقعہ پر عثمان الہاجری نے بتایا کہ ایک عرصہ تک اس علاقہ کی عوام نے بی جے پی کی تائید کی