ملک بھر میں جہاں پر مذہب‘ ذات پات‘ گائے ‘ لوجہاد کے نام پر لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ بے رحمی کے ساتھ معصوم اور بے قصورلوگوں کا منظم طریقے سے ہجوم کے ہاتھوں قتل کیاجارہا ہے وہیں پر انصاف کے لئے دربد ر کی ٹھوکریں کھانے والے دلتوں اور مسلم اقلیتوں کے ساتھ دھماکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ عدالتوں میں ان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہا ہے ۔
انصاف دلانے کے دعویدار وکلاء بھی انصاف کے منتظر لوگوں کو دھوکہ دینے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں۔ایسے حالات میں سکیولر ذہن کے دانشواروں ‘ سماجی کارکنوں اور ماہرتعلیمات افراد کا ایک منفر د گروپ کارون محبت کی شکل میں ملک کے اندر امن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے نکلا ہے۔
مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل یہ گروپ مذہب‘ ذات پات کے نام پر نشانہ بنائے گئے متاثرین اور منظم سازش کا حصہ بننے ہجوم کے ہاتھو ں پیش ائی ہلاکتوں کے پسماندگان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تسلی دے رہا ہے کہ وہ اس ملک میں اکیلے نہیں ہے ۔ انہیں اس بات کا بھی یقین دلارہا ہے کہ ہندوستان ہمہ اقسا م کے پھولوں کا ایک حسین گلدستہ ہے جس کے پھولوں کو ہم کبھی مرجھانے نہیں دیں گے اور نہ ہی ان پھولوں کی خوشبو کو ختم ہونے دیں گے۔
داداری کے اخلاق‘ اونا کے دلت‘ بلب گڑہ میں جنید‘الور میں پیہلو خان اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر گائے کے نام پر کئے جانے والے تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہا ر یگانگت کرنے کے لئے اس کاروان محبت کی شروعات عمل میں ائی ہے۔ اس کاروان محبت میں ہندو‘ مسلم سکھ ‘ عیسائی ‘ جین اور دیگر مذہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔ اس کاروان محبت کا مقصد ملک کے سیکولر ڈھانچے کی حفاظت کرنا ہے۔
کاروان محبت نے ظلم وبربریت کاشکار خاندانوں اور انفرادی طور پر نشانہ بنائے لوگوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی آبیتی بھی سن رہا ہے اور انہیں اس بات کا بھروسہ دلانے کی کوشش بھی کررہا ہے کہ وہ انصاف کے لئے لڑی جانے والی قانونی لڑائی میں تنہا نہیں ہیں ان کے ساتھ کاروان محبت ہر محاذ پر کھڑا ہوا ہے۔