ممبئی: اداکارہ کاجول کی جانب سے اپنے دوست کی بنائی ہوئی بیف ڈش پوسٹ کرنے پر آن لائن برہمی کا سامنا کر نی پڑی تھی‘ جس کے متعلق آج انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھینس کا گوشت تھا۔
— Kajol (@itsKajolD) May 1, 2017
بالی ووڈ کی42سالہ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی کے بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹ سے وہ ویڈیو بھی ہٹادیا جس کو پوسٹ کرنے کے بعد ان کے خلاف منفی تبصرہ کیا جارہا تھا۔کاجول نے لکھا کہ ’’ ویڈیو میں نے کہاتھا کہ میرے دوست کے گھر میں دوپہر کے کھانے کے موقع پر بیف ڈش ٹیبل پر رکھی ہوئی ہے۔
جس کو غلط سمجھاگیا۔ جو دیکھایا گیا وہ بھینس کا گوشت تھا جو قانونی طور پر دستیا ب ہے۔
میں یہ وضاحت جاری کررہی ہوں کیونکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کی وجہہ سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے جو میں نہیں چاہتی‘‘۔ بیف مہارشٹرا اور ملک کے دیگر حصوں میں ممنوع ہے