کابینہ میں ردوبدل: ادھوے ٹھاکرے نے کہاکہ ‘ ہماری بی جے پی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے‘ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں

شیوسینا سربراہ ادھوے ٹھاکرے نے کہاکہ ’’ مجھے میڈیا کے ذریعہ کابینہ میں ردوبدل کی اطلاع ملی ہے‘‘
ممبئی۔وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے ردوبدل سے قبل اتوار کے روزاین ڈی اے میں شامل شیوسینا نے کہاکہ اس کے متعلق بی جے پی سے کوئی بات نہیں ہوئی کہ پارٹی اراکین کی کابینی ردوبدل میں شامل کیاجائے یا نہیں۔

شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے اتوار کے روز کہاکہ’’ کابینہ میں ردوبدل کے متعلق مجھے میڈیا کے ذریعہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مجھے ( بی جے پی کی کسی مرکزی قیادت) سے اس کے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوئے۔

اور ایسے کوئی خبر کسی سے بھی نہیں ملی اور نہ ہی ہم اقتدار کے بھوکے ہیں‘‘۔شیوسینا ایک عرصہ دارز سے بی جے پی کی دوست رہی ہے‘ مگر بی جے پی کا موقف ان کے متعلق متضادرہا۔ فی الحال مرکزی کابینہ میں شیوسینا کے ایک رکن اننت گیتے کو ہیوے انڈسٹری منسٹری میں شامل کیاگیاتھا۔

ٹھاکرے نے اتوار کے روز ممبئی میں میڈیا سے کہاکہ’’ آج ہر کوئی مرکز کابینی میں ردوبدل میں مصروف ہے۔ تاہم ہماری توجہہ ممبئی کے شہریوں کی صحت کو مستحکم کرنا ہے۔

آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ بھاری بارش کی وجہہ سے ممبئی میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ٹھاکرے نے کہاکہ پچھلے پچاس سوالوں سے ہماری پارٹی کا نظریہ 80فیصد سماجی کام اور بیس فیصد سیاست ہے۔