کابل: افغانستان حکومت کے ترجمان نے کہاکہ مغربی کابل کے پڑوسی میں ایک خودکش کار بم دھماکہ پیش آیا ہے ۔ مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ 24لوگ اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 42بری طرح زخمی ہیں۔
داخلی وزارت کے ترجمان نجیب دانش نے کہاکہ پیر کے روز صبح میں جو دھماکہ پیش آیا وہ دراصل خود کش کار بم دھماکہ تھا مگر انہوں نے فوری طور جانی اور مالی نقصان کے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔مغربی کابل میں بہت سارے ممتاز سیاسی لیڈر کا قیام ہے جس میں حضارہ لیڈر محمد محقق بھی شامل ہیں۔
علاقہ میں متعدد مرتبہ خود کش بم دھماکے پیش ائے ہیں ‘ پچھلے ماہ اسی طرح کے حملے میں رمضان حسین زادہ جو شیعہ عالم دین ہیں ہلاک ہوگئے تھے۔حسین زادہ افغانستان کی حضارہ کمیونٹی کے سینئر لیڈر بھی تھے۔