ڈی کیاپر یوکو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ، اسپاٹ لائٹ بہترین فلم

لاس اینجلس ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے موضوع پر بنائی گئی سبق آموز فلم ’’اسپاٹ لائٹ‘‘ کو آسکر ایوارڈ کیلئے بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ ’’ٹائٹانک‘‘ نامی فلم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے لیونا رڈوڈی کیاپریو کو ’’دی ریونینٹ نامی فلم کیلئے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ حاصل ہوا۔ لاس اینجلس میں ایک رنگارنگ تقریب کے دوران ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑہ جنہیں گذشتہ سال اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم’’کوانٹیکو‘‘ کیلئے زبردست شہرت حاصل ہوئی تھی، بھی لبنان کے ڈیزائنر زہیر مراد کے ذریعہ تیار کئے گئے سفید لباس میں ملبوس تھیں اور انہوں نے ہیروں کے زیورات بھی زیب تن کر رکھے تھے خصوصی طور پر ان کے کان کے بند سے سبب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آسکر ایوارڈ تقریب میں تھوڑی دیر کیلئے اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب ٹی وی ہوسٹ الشارٹین کی قیادت میں جاریہ سال آسکر ایوارڈس کیلئے تمام سفید فام فنکاروں کے انتخاب کے خلاف تقریب کے مقام کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سرخ قالین کے قریب بھی احتجاجیوں نے ’’ہالی ووڈ کو بدلنے کی ضرورت‘‘ اور ’’شرم کرو، شرم کرو‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔