بطور صدرپارٹی کارکنوں سے پہلے خطاب میں اسٹالین نے کہاکہ ’’ مودی حکومت سے ہمیں کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے‘ اس کے علاوہ پارٹی نے ایم کروناندھی کے لئے بھارت رتن ایوارڈ کا بھی مطالبہ کیا۔
نئی دہلی۔منگل کے روز پارٹی کے جنرل کونسل میٹنگ کے دوران دراویڈا مونیترا کازیگم( ڈی ایم کے)کے صدر کے طور پر ایم کے اسٹالن کے نام کا اعلان کیا۔
اسٹالن نے اتوار کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا جو پچھلے 2016کے اسمبلی الیکشن کے بعد سے ڈی ایم کے امور سنبھال رہے ہیں‘ 2017سے وہ ’ورکنگ پریسڈنٹ ‘ کے طور پر پارٹی امور انجام دے رہے تھے۔
پارٹی کے بانی سی این اندروائی اور کروناندھی کے بعد اسٹالن پارٹی کے تیسرے صدر ہیں۔اگست 7کے روز کروناندھی کی ہوئی موت کے بعدصدرات کو لے کر پارٹی کے اندر کافی رسہ کشی چل رہی تھی او راس میں کروناندھی کے بیٹے ایم کے الگیری جس کو پارٹی سے بیدخل کردیاتھا کہ وہ ’’پارٹی کے حقیقی وفاد ار ہیں‘‘۔
سال 2014میں پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بھی الگیری خو د کو پارٹی کاحصہ قراردیتے رہے اور اسٹالن کی قیادت پر سوال کھڑا کیا۔صدر منتخب ہونے کے بعد اسٹالن نے ’’ مودی حکومت سے سبق سیکھنے کا ‘‘ پارٹی کیڈر کو مشورہ بھی دیا