سرسا۔پیر کے روز ہریانہ پولیس نے ہریانہ کے سرسا میں موجود ڈیرا سچاسودا ہیڈکوارٹر سے بھاری مقدار میں اعلی معیاری او رنہایت خطرناک ہتھیار ضبط کئے ہیں۔
پولیس کو تلاشی کے دوران 33لائنس یافتہ ہتھیار‘جن میں 9ایم ایم پستولس‘ مختلف سنگل او رڈبل بیرل رائفلس اوردیسی ساختہ کاربین ڈیرا سچا سودا کے ہیڈکوارٹر سے برآمد ہوئے۔ سرسا صد ر ایس ایچ او دنیش کمار نے توثیق کی ہے کہ ڈیرا کے احاطے سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رام رہیم کی گرفتاری کے فوری بعد ہمارا اگلہ نشانہ ڈیرا سربراہ کے حامیوں کے لائنس او رغیر لائسنس یافتہ تمام ہتھیارو ں کوضبط کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ’’ اس قسم کے ہتھیار ڈیر ا کے اکثر حامیوں کے پاس موجود ہیں۔ ڈیرا میں رہنے والے تقریبا67لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں جس میں سے پولیس نے 33کو ضبط کرلیا ہے۔
پولیس نے اپیل کے باوجود ہتھیار واپس جمع نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی انتباہ جاری کیا ہے‘‘۔ ایک روز قبل ہریانہ کی امبالا جیل میں ڈیرا کے ایک حامی نے جیل کے اندر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
اگست 25کے روز عصمت ریزی کے کیس میں رام رہیم کو سزا سنائے جانے کے بعد پیش ائے تشدد کے واقعات کے دوران اترپردیش کے سارس وا کے ساکن رویندر کو گرفتار کیاگیا تھا۔
اسی روز ڈیرا سربرا ہ کو عصمت ریزی کے کیس میں سزاء سنائی گئی جس کے بعد ہریانہ او رپنجاب کے مختلف حصوں بشمول پنجکولا میں بڑے تشدد کے واقعات پیش ائے جن میں38لوگوں کی موت اور 250سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
رام رہیم کو سزاء سنائے جانے کے بعد تشدد برپا کرنے والے کئی ڈیرا حامیو ں کو بھی ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا۔اگست 28کو سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے ڈیرا سچاسودا سربراہ کو عصمت ریزی کے دوعلیحدہ علیحدہ واقعات میں بیس سال کی سزاء سنائی ہے
https://www.youtube.com/watch?v=Pxcp9f4HqL8