چندی گڑ: ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ پر دائرکردہ عصمت ریزی واقعہ پرپنچکولا کی سی بی ائی عدالت کا آج فیصلہ متوقع ہے۔ پچھلے دو دنوں سے پنچکولا کے مختلف حصوں میں پنچاب ‘ چندی گڑ او رہریانہ سے آنے والے گرمیت رام رحیم سنگھ کے چاہنے والوں کی کثیرتعداد جمع ہوگئی ہے۔ لااینڈ آرڈر کی صورتحال کا قابو میں رکھنے کے لئے پولیس نے موبائیل‘ انٹرنٹ سروسیس پر روک لگادی ہے۔
ایک روز قبل گورنر پنجاب و ایڈمنسٹریٹر چندی گڑوی پی سنگھ بدنور کی صدرات میں یہاں پر راج بھون میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب اور چندی گڑ کے سینئر افسران و پولیس عہدیدران نے شرکت کی ۔
موبائیل سروسیس او رانٹرنٹ پر روک لگانے کے متعلق مذکورہ اجلاس میں ہی فیصلہ لیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت اور چندی گڑ انتظامیہ نے مرکز سے زائد فوج فورسس کی روانگی کے متعلق بھی درخواست پیش کی تھی جس کو منظور کرلیاگیا۔ پولیس کی اٹھارہ کمپنیاں پنچکولا روانہ کی گئی ‘ جنھوں نے علاقے میں فلیگ مار چ بھی کیا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق دولاکھ لوگ پنچکولا کی سی بی ائی عدالت کے اطراف واکناف میں گرمیت رام رحیم سنگھ کے چاہنے جمع ہیں۔سی بی ائی عدالت عصمت ریزی اور جنسی استحصال کے کیس پر آج اپنا فیصلہ سنائی گی۔پنچکولا کی سی بی ائی عدالت میں آج دوپہر دوبجے کے قریب گرمیت رام رحیم سنگھ پیش ہونگے جہاں پر ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ پر عدالت اپنا فیصلہ دی گی۔