روہتک( ہریانہ):روہتک ٹاؤن کے قریب میں واقعہ سناریہ جیل میں بند عصمت ریزی کے مجرم گرومیت رام رہیم کی طبعیت بگڑنے کی شکایت پر ڈاکٹرس کی ایک ٹیم جیل پہنچی۔ابھی تک ڈیرا سربراہ کی حالت کس طرح خراب ہوئی ہے اس کا پتہ نہیں چلا ہے۔
پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل کو روانہ کردی گئی ہے تاکہ رام رہیم کی طبی جانچ کی جاسکے۔ روہتک ٹاؤن میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ‘ جیل سے دس کیلومیٹراطراف واکناف میں سخت سکیورٹی ہے ‘ بالخصوص پوسٹ گرئجویٹ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس کے اطراف میں پولیس کا کڑا پہر ہ ہے۔
ہفتہ کے روز ڈاکٹروں کی جس ٹیم نے رام رہیم کی طبی جانچ کی ہے اس کے مطابق ڈیرا سربراہ کی طبعیت میں کوئی خرابی نہیں ہے۔
ڈاکٹرس نے جیل انتظامیہ کو بتایا ہے کہ اس کو اسپتال منتقل کرنے کی ایسے کو ئی ضرورت نہیں ہے۔اگست28کو سزاء سنائے جانے کے بعد جیل منتقل ہونے کے فوری بعد بھی گرومیت نے طبیعت بگڑنے کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹرس نے جانچ کے بعد ھبععیت میں کسی قسم کی خرابی نہیں بتائی۔
سال1999کے عصمت ریزی کیس میں سی بی ائی کی اسپیشل کورٹ نے اگست25کو رام رہیم کے خلاف سزا سنائی ہے۔
جس روز رام رہیم کو سزا سنائی گئی روز پنجکولااور سرسا میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پیش ائے جس میں 38لوگو کی موت اور264لوگ زخمی ہوئے۔ اسی طرح کے تشدد کے واقعات دہلی اور پنجاب میں پیش ائے تھے۔