سابق مرکزی فینانس منسٹر چدمبرم ایک مباحثے کے دوران اس بات کا خلاصہ کررہے ہیں کہ یومیہ ملک میں لاکھوں کروڑ کا لین دین عام لوگوں کے درمیان میں ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ایک سوروپئے کا لین دین ہوتا ہے کہ وہ پیسے ادا کرنے اور لینے والے کے درمیان کی رقم ہوتی ہے اور اس کی راست فائدہ لین دین میں شامل دونوں لوگوں کو ہوتا ہے جبکہ ایک سو روپئے کے ڈیجیٹل لین دین میں دوسرے کو تیسرے کسی کو پندرہ روپئے کا منافع ہوتا ہے۔
چدمبرم نے کہاکہ میں نے ڈیجیٹل لین دین کی اس لئے ہی مخالفت کی ہے کیونکہ اس سے سوروپئے گھٹ کر 85روپئے ہوجاتے ہیں ۔
چدمبرم نے لاکھوں کروڑ کے ڈیجیٹل لین دین پر تیسرے کسی شخص کو ہونے والی آمدنی کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ رقم کروڑ ہاروپئے تک پہنچ جاتی ہے۔پیش ہے چدمبرم کا یہ ویڈیو