نئی دہلی۔جمعرات کے روز ہندوستان نے بنگلہ دیش میں رہنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی مدد کی پیش کش کی اورمیانمار سے نقل مقام کرکے بنگلہ دیش پہنچے روہنگیوں کے لئے کھانے کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
India hands over 1st consignment of Op Insaniyat, humanitarian assistance Bangladesh, on account of large influx of refugees into Bangladesh pic.twitter.com/sJGqN8eqLV
— ANI (@ANI) September 14, 2017
راحت کا سامان’’ اپریشن انسانیت ‘‘ کے مختلف کنسائن منٹ روانہ کئے جائیں گے۔ جمعرات کے شب کو پہلے مرحلے کی امداد چیتا گونگ سے بذریعہ انڈین ائیر فورس کے ہوائی جہاز سے روانہ کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’’ انسانیت کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں مقیم مہاجرین کو مدد کریں گے‘‘۔
قبل ازیں ڈھاکہ نے نئی دہلی کو بنگلہ دیش حکومت کو ہزار وں روہنگی مسلمانوں مدد میں انہیں درپیش مشکلات سے واقف کرواتے ہوئے مدد کی بات کہی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ راحت کاری سامان میں ضروری چیزیں جس کی عوام کو سخت ضرورت ہے شامل ہیں‘اس میں چاول‘ دالیں‘ شگر‘ نمک‘ خام تیل‘ چائے کی پتی‘ نوڈلس‘ بسکٹ‘ مچھر دانی‘ شامل ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ جب بھی بنگلہ دیش کو ضرورت پڑتی ہے ہمارے ایک اچھے پڑوسی کی طرح بنگلہ دیش کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہندوستان بنگلہ دیش کو تمام محاذوں پر درکار مدد کے لئے تیار ہے‘‘۔یواین کے مطابق 3,700000روہنگی مسلمان25اگست کے بعد راکھین میں پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔