کولکتہ ۔ /3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ہند ۔ بنگلہ سرحدوں پر واقع 5 ریاستوں مغربی بنگال ، تریپورہ ، میگھالیہ ، آسام اور میزورم سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ بارڈر سکیورٹی فورس نے سرحد پر اضافی چوکسی اختیار کی ہے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 4096 کیلو میٹر طویل بین الاقوامی سرحد ہے جو دنیا میں پانچویں سب سے لمبی سرحدی پٹی ہے ۔ مغربی بنگال سے متصل سرحد سب سے طویل سمجھی جاتی ہے جو 2217 کیلو میٹر واقع ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے پولیس کو سرحدی اضلاع میں گشت بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ عید کے موقع دہشت گرد حملوں کے امکانات کے پیش نظر سرحدی چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔