ڈگ وجے سنگھ کا جوابی حملہ پاریکر کو ’اقتدار کا بھوکا‘قرار دیا

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے گوا کے چیف منسٹر منوہر پاریکرکے کل راجیہ سبھا میں ان پر کئے گئے طنز پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج انہیں ’اقتدار کا بھوکا‘قرار دیا۔گوا کا چیف منسٹر بننے کے بعد پہلی بار راجیہ سبھا آئے پاریکر نے کل ڈگ وجئے سنگھ کو ’شکریہ‘ کہتیہوئے طنز کیا تھا، ’’آپ گوا میں گھومتے رہے اور ہم نے حکومت بنا لی‘‘۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹوئٹ کرکے پاریکر پر جوابی حملہ کیا ’’ پاریکر آپ کو اقتدار کی بھوک کے لئے شرم آنی چاہئے ۔ آپ نے گوا کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ ان سے معافی مانگیں‘‘۔دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، پاریکر نے گوا میں حکومت بنانے دینے کے لئے میرا شکریہ ادا کیا ہے لیکن اگر انہیں شکریہ کرنا ہے تو وہ نتن گڈکری کا ادا کریں جنہوں نے 12 مارچ کی صبح گوا میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی۔