ڈونالڈٹرمپ ایچ ون بی ویزا اصلاحات بل کے کٹر حامی

ہندوستانی کمپنیوں کے ملازمین کی اقل ترین اجرت میں اضافہ کیلئے زور
واشنگٹن ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا پر کام کرنے والے ملازمین کی اقل ترین اجرت میں زبردست اضافہ کا مؤجب بننے والے مجوزہ اصلاحات بل کی پرزور حمایت کی ہے۔ ایک بااثر امریکی قانون ساز نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں نے ہمیشہ امریکی قانون اور امیگریشن سسٹم کا مذاق بنایا ہے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ کانگریس مین ڈیرل عیسا جنہوں نے قانون کو حال ہی میں متعارف کروایا ہے کا کہنا ہیکہ اس اقدام سے امریکہ کو بہترین و قابل افراد کو لانے میں مدد ملے گی اور موجودہایچ ون بی   سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کی اس بل کو حاصل ہونے والی پرزور حمایت کے باعث میں سمجھتا ہوں کہ ہم سینٹ میں بھی مضبوط حمایت کرسکیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہندوستانی کمپنیوں نے ہمیشہ ہی سے امریکی قانون اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور اس ملک کے ایمیگریشن سسٹم  کے ساتھ مذاق بھی کیا ہے۔ ان کمپنیوں نے قانون میں پائی جانے والی لچک کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا ہے۔ ہندوستانی ملکیت والی کمپنی میں آپ 75 فیصد تک ہندوستانی ملازمین کو نہیں رکھ سکتے۔ یہ باتدلچسپی سے خالی نہیں ہیکہ ہندوستان کو اس تبدیلی سے پریشانی لاحق ہورہی ہے۔ ایچ ون بی ویزا قانون میں معمولی تبدیلی کی جارہی ہے۔ اس سے ہندوستان کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے بلکہ ہندوستان کیلئے اس بل میں کئی مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام H1B کا75  فیصد یعنی 60 تا 65000 امریکی ڈالر اجرت ہے غور کیا جائے تو بہت کم ہے۔ یہ نہایت ہی اعلیٰ مہارت والے ویزے ہیں۔