لاس اینجلس: متنازع تصوئیر جس میں امریکی صدر کے کٹے ہوئے سر کی مشابہت والا ماسک پکڑے ہوئے وائیر ل ہونے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کیتھی گرفن نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی مل کر’’ ذاتی طور پر میری زندگی ہمیشہ کے لئے برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔
ٹرمپ اور ان کے گھر والوں نے تصوئیر پر برہمی کے اظہار پر مبنی ٹوئٹ کئے اور گرفن نے یہ کہاکہ انہیں مسلسل موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔واریٹی کی خبر ہے کہ ان کے وکیل لیزا بلوم نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک کوشش تھی جو خاموشی اور آزاد اظہار خیال کے متعلق مضحکہ خیز انداز میں پیش کی گئی جس کو اشتعال انگیز اور سنگین سیاسی مزاح بنادیاگیا ہے
۔جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گرفن نے کہاکہ’’ جو بھی میرے ساتھ ہورہا ہے وہ اس عظیم ملک میں دوبارہ نہ ہو‘‘ وہ ٹرمپ اور ان کے فیملی کی جانب سے تصوئیر کے متعلق ٹوئٹس پر اپنا ردعمل پیش کررہی تھیں۔’’ میں نہیں سمجھتی کے اس کے بعد میرا کوئی مستقبل ہے۔ میں سنجیدگی سے جارہی ہوں‘ انہوں نے مجھے توڑ دیا۔ اور میں بکھر گئی‘ یہ صحیح نہیں ہے!اور میں معذرت چاہتی ہوں کیونکہ ایسا کرنا میرلئے صحیح ہے اور یہ حقیقت ہے‘‘!