جموں۔ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست میں گورنر راج کے چھ ماہ کی تکمیل کے بعد مرکز سے سفارش کی ہے کہ ڈسمبر19سے ریاست میں صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔
پیر کے روز عہدیدارو ں نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ یونین ہوم منسٹری کے نام گورنر کے دفتر سے روانہ کردہ مکتوب پر مرکز ی کابینہ گورنر رول کے 19ڈسمبر کے روز اختتام پر فیصلہ کرے گی۔
کابینہ کاروائی کے بعد ‘ ٹھیک اسی فیصلے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند کی دستخط ہوگی جو اس با ت کااعلان کریں گے کہ ریاست پر تمام قانونی اختیارات پارلیمانی اتھاریٹی کے تحت ہونگے ۔
اسی سال جون میں ریاست کو اس وقت سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑا جب محبو بہ مفتی کی حکومت کی اکثریت میں بی جے پی کے پچیس اراکین اسمبلی کی حمایت ختم ہونے کے بعد کمی اگئی تھی ۔
اس کی وجہہ سے محبوبہ مفتی کو اپنا استعفیٰ پیش کرنا پڑا۔