نئی دہلی:منسٹر آف اسٹیٹ فار فینانس سنتوش گینگوار نے کہاکہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی موجودہ تحدیدات میں کو ڈسمبر 30کے بعد سے ہٹادیاجائے گا اور نئے رقم نکالنے کے عمل میںآسانی پیدا کرنے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
نقدی کے متعلق آسانی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں گینگوار نے کہاکہ ’’ ہاں یقیناًیہ ہوگا‘ موجودہ مرحلہ عارضی ہے‘‘۔
رقم نکالنے کے عمل کومکمل طور پر معمول میں لانے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں گینگوار نے کہاکہ’’ میں خود اس کی حمایت کرتا ہوں‘ مگر یہ مسئلے زیر بحث ہے‘‘۔فی الحال بیک وقت اے ٹی یم سے صرف 2500روپئے ہی نکالے جاسکتے ہیں جبکہ ہر ہفتہ 24,000روپئے بینک اکاونٹ سے نکالے جاسکتے ہیں۔
تاہم چیک یا انٹرنٹ سے ادا کی جانے والی رقم کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔فینانس سکریٹری اشوک لاوس نے بھی 16ڈسمبر کودئے گئے بیان میں ڈسمبر 30‘2016کے بعد رقم نکالنے کی حد میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔حکومت نے منسوخ شدہ 500اور 1000کے نوٹوں کو جمع کرانے کی ڈسمبر 30تک حد مقرر کی ہے۔