اسلام آباد( پاکستان):خارجہ دفتر پاکستان( ایف او) ترجمان نفیس ذکریہ نے جمعرات کے روز کہاکہ ڈراؤن حملے پاکستان کی حاکمیت کے خلاف ہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان ائیر فورس نے جی ایف 17تھنڈر جیٹ نے بناء پائیلٹ کے چلائے جانے والے ایرانی ڈرون مبینہ طور پر بلوچستان کے پنجگر علاقے میں جاسوسی کے الزام میں مارگرایاتھا۔
ذاکریہ نے ہفتہ نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ’’ ڈرون حملوں کے متعلق ہمارا موقف واضح ہے۔ یہ پاکستان کی حاکمیت اور انسداد پیدواری کی خلاف ورزی ہے‘‘۔
چہارشنبہ کے روز ڈرون مارگرانے کے متعلق جاری کردہ بیان کے فوری بعد ایف او نے کہاکہ اسلام آباد نے تہران کو تازہ جانکاری سے آگاہ بھی کردیا ہے۔