ڈرائیور کے بشمول تین لوگوں نے بس میں ایک نابالغ کی عزت لوٹی

سلم:پولیس کے بموجب دوڈرائیوروں اور ایک کنڈاکٹر نے مل کر پیر کے رات کو سلم میں ایک 15سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عزت لوٹی۔مذکورہ تین لوگوں نے ایک گاؤں کے قریب بس کو روک کر لڑکی کی عزت لوٹی۔

ایچ ٹی کی خبر ہے کہ جب گاؤں والوں نے کسی لڑکی کے چلانے کی آواز سنی تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔مذکورہ کم عمر لڑکی کا والدین سے جھگڑا ہوا ‘ اوروہ سلم میں دیکھی گئی ۔ بعدازاں وہ ایک گاؤں کی مقامی بس میں دوپہر کے وقت سوار ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کے رات دیر گئے تک وہ اسی بس میں سفر کرتی رہی۔مانی وننا اور مورگن جو باری باری سے بس چلاتے ہیں‘ دریں اثناء کنڈاکٹر پیرومل نے لڑکی سے دوستی کرلی ۔

جس کے بعد تین لوگوں نے مل کر لڑکی کی مبینہ طور رات میں عزت لوٹی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ مجموعی طور پر نو دفعات بشمول ائی پی سی اور پی او سی ایس او اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے‘‘انہوں نے مزید کہاکہ لڑکی کو طبی جانچ کے بعد چائلڈ ویلفیر کمیٹی کے روبر و پیش کردیاگیا ۔ ضلع کے سینئر افسر نے معائنہ کے بعد تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔