ڈاکٹر صفی نقوی سنٹرل وقف کونسل کے سکریٹری مقرر 

نئی دہلی: صاف ستھری شبیہ میں مشہور آفیسر معروف سائنسداں ڈاکٹر ایس اے ایس نقوی کی سنٹرل وقف کونسل میں بطور سکریٹری تقرری عمل میں آئی ہے ۔ مغربی اترپریش کے امروہہ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر صفی نقوی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور 1987ء میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ اوسین گرافی میں بطور جونیئر سائنسداں کی حیثیت سے گوا میں اپنی خدمات انجام دی ۔ 1997ء میں سینئر سائنسٹفک آفیسر مقرر کئے گئے اورانڈومان میں آفیسر انچارج کی حیثیت سے تقرری عمل میں آئی ۔

بعد ازاں ڈاکٹر نقوی ۱۹۹۹ء میں نئی دہلی واپس آگئے ۔ مسٹر نقوی سائنسداں کی حیثیت سے ہندوستان کی دوسرے ممالک میں نمائندگی کرچکے ہیں او رکئی اسکولس اور کالجس میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اور اب سنٹرل جوقف کونسل میں بطور سکریٹری عمل تقرری عمل میں آئی ۔