دمن:پولیس نے کہاکہ ڈئیو کے ناگاؤ بیچ پرموجودہ چٹان کی اونچائی پر چڑ کر سیلفی لینے کے دوران تین لوگ بحر عرب کی اونچی لہروں کی زد میںآکر پانی میں غرقاب ہوگئے ۔
ڈئیو میں ناگاؤ بیچ پولیس نے بتایا کہ ایک اور شخص جو وہاں پر موجود تھا تیر کر واپس آنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہاکہ پانچ لوگ جن کاتعلق راجستھان سے ہے جو کیواڈی ضلع میں کنسٹرکشن پراجکٹ کے لئے کام کرتے ہیں چھٹی کے موقع پر ڈئیو پہنچے تھے۔
ڈئیوپولیس اسٹیشن افیسر دھننجئے جادھو نے کہاکہ ان میں سے ایک اپنے سل فون سے ویڈیو نکال رہا تھا جبکہ چار دیگر بیچ پر موجود چٹان پر بیٹھے ہوئے تھے‘سیلفی لینے میں مصروف مذکورہ افراد سمندر سے اٹھنے والے پچیس فٹ اونچی لہروں کی زدمیں آگئے۔
ایک شخص تیر کر واپس ہونے میں کامیاب رہا جبکہ تین لوگ پانی کے بہاؤ میں لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ غرقاب ہوگئے ہیں۔ان کی تلاش کی کوشش جاری ہیں‘ جادھو نے کہاکہ ہم نے گمشدگی کا ایک کیس رجسٹرارڈ بھی کرلیا ہے۔
غرقاب ہونے والے کی شناخت پرتھوی راج عمر25‘چندسنگھ عمر30‘جیت راجپوت عمر40کے طورپر کی گئی ہے۔