چیک کے ذریعہ چھوٹے لین پر اب ایس بی ائی کارڈ 100روپئے چارج کریگا

نئی دہلی:ایس بی ائی کارڈ اپنے چا ر ملین صارفین سے چیک کے ذریعہ 2000روپئے تک کی رقم ادا کرنے پر 100روپئے چارج کریگا اس سے زیادہ کی رقم اگر ہے تو اس پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔

مذکورہ فیس یکم اپریل سے اثر انداز ہوگئی ہے ‘ ایس بی ائی کارڈ نے بتایا کہ اس کا مقصد عصری لین دین کو حکومت کی پالیسی کے تحت فروغ دینا ہے۔ ایس بی ائی کارڈ کے مطابق ’’2000سے کم یا اتنی ہی رقم چیک کے ذریعہ ادا کی گئی تو اس پر ایک سو روپئے فیس ادا کرنی پڑیگی‘ اور یہ عمل یکم اپریل سے لاگو بھی کردیاگیا ہے‘‘

۔تاہم کریڈیٹ کارڈ کمپنی نے کہاکہ 2000سے زائد رقم پر کوئی بھی فیس وصولی نہیں جائے گی‘‘سی ای او ایس بی ائی کارڈ وجئے جاسوجا نے کہاکہ 90%سے زائد کسٹمرس بناء چیک کے ہی اپنے رقم ادا کررہے ہیں۔سی ای او نے کہاکہ ’’ہم نے محسوس کیا ہے کہ تنازعات سے متعلق ادائیگی کی چھوٹی رقم چیک سے کی جارہی ہے ‘ کسٹمرس کے لئے تکلیف دہ ہورہا ہے ۔

ہم نے متعدد چھوٹی عصری رقم ادائی کی سہولتیں پیش کی ہیں ‘ جس کا مقصد حکومت کی جانب سے عصر ی لین کوفروغ دینے کی کوششوں کو پورا کرنا بھی ہے‘‘۔

جاسوجا نے مزیدکہاکہ ایس بی ائی کارڈ اوناتی کا استعمال کرنے والوں کے چیک سے ادائی گی پر کوئی فیس نہیں وصولی جائے گی ۔جی ای کیپٹل اور اسٹیٹ بینک کے درمیان میں ایس بی آئی کارڈ ایک مشترکہ وینچر ہے۔

یہ مشترکہ وینچر دوکمپنیوں کے درمیان میں اپریٹ کیاجائے گا۔ جی ای کیپٹل( جی ای سی بی پی ایم ایس ایل) ایس بی آئی کارڈ کی تکنیکی دیکھ بھال کرتا ہے جبکہ رقم کی ادائی کی ذمہ داری ایس بی ائی بینک پر عائد کی گئی ہے۔