بیجنگ:چین نے مسلم اکثریت والے ژیجنگ میں بچوں کے مسلم ناموں پر امتناع عائد کردیا ہے ‘منگل کے روز اس بات کی اطلاع انسانی حقوق تنظیم ( ایچ آر ڈبلیو ) نے دی ہے۔
چین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ اقدام کے مطابق ان بچوں کو جن کے نام صدام اور مدینہ رکھاجائے گا انہیں رہائشی پرمنٹ ‘ ہوکوو‘‘ نہیں دیاجائے گا۔ایچ آر ڈبلیو نے کہاکہ’’ مذہبی شدت پسندی کی روک تھام کے نام پر نئے نظام کے مطابق مذہبی آزادی پر کارضرب لگائی جارہی ہے‘‘۔
ای ایف ای نیوز کی خبر کے مطابق’’ ژیجنگ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ نام مذہبی پہچان کے ہیں جو مذہبی جو مبالغہ ارائی کا سبب بن رہا ہے‘‘۔
فہرست میں شامل اسلام’ قرآن‘ مکہ ‘ امام‘ حج کے ناموں کو بھی شامل کیاگیاہے‘ ژیجنگ انڈپینڈنس کے مطابق مذکورہ ناموں کی وجہہ سے مقدس جنگ( جہاد) جس کی کمیونسٹ زیراثر ممالک میں گنجائش نہیں ہے۔