بیجنگ ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں موسلا دھار بارش اور تودے گرنے کی وجہ سے تقریباً 28 افراد ہلاک ہوگئے اور تین افراد لاپتہ ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جنوب مغربی گوئیزو صوبے میں کل بڑے پیمانے پر تودے گرنے کی وجہ سے ایک دیہات کا صفایا ہوگیا ہے اور 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تقریباً 20 افراد ملبے میں دفن ہوگئے تھے جن میں سے 7 کو زندہ نکال لیا گیا ۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق 800 سے زائد سپاہی اور راحت کاری عملہ لاپتہ دیہاتیوں کی تلاش اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہے ۔