بیجنگ:مضافات کے پہاڑی علاقوں سے مل رہی خبروں کے مطابق ساوتھ ویسٹرن چین میں چہارشنبہ کے روز پیش ائے 6.5کے زلزلوں کے زوردار جھٹکوں میں19 کی موت ہوئی ہے اور مزید اموات کا خدشہ بھی ہے۔منگل کی نصف شب کے دوران پیش ائے جھٹکوں میں بارہ کی موت اور175سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں28کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے ۔
#UPDATE #China evacuates tens of thousands of people from #Sichuan after #earthquake kills at least 19 people https://t.co/Xxi4wMiRMa pic.twitter.com/p41jgpObol
— AFP news agency (@AFP) August 9, 2017
مگر چین کی قومی آفات سماوی کمیشن نے کہابتایا ہے کہ تازہ مردہ شماری کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایک سولوگوں کی موت واقعہ ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں نیم فوجی دستوں کی جانب سے راحت کاری کے کام انجام دیتے ہوئے کچھ تصوئیریں بھی منظر عام پر ائی ہیں۔ا س کے علاوہ مزیدزلزلوں کے جھٹکوں کے خوف میں لوگ بدحواس انداز میں سڑکوں پربیٹھے ہوئے بھی دیکھے گئے۔
Rescuers hunt for survivors after an earthquake in China's Sichuan province. Hours later another quake hit Xinjiang https://t.co/6XTRCMhtfU pic.twitter.com/q3kJbXpzLo
— AFP news agency (@AFP) August 9, 2017
مذکورہ زلزلہ کا جھٹکا آنے کے بعد ایک معمولی نوعیت جس کوریکٹر اسکیل پر 4.2کا جھٹکا بھی یوایس جی ایس نے درج کیاہے۔چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں 6.3شدت کے جھٹکے نارتھ ویسٹ زیجنگ صوبہ میں محسوس کئے گئے۔ چینی وقت7:30کے قریب 5.2اور5.3شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد مضافاتی علاقے سے کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں موصول ہوئی۔