چینی مانجہ پر پابندی برقرار۔ سپریم کورٹ

نئی دہلی:نیشنل گرین ٹربیونل کی جانب سے کانچ سے سوتے ہوئے مانجے پر عائد عارضی پابندی جاری رہے گی کیونکہ سپریم کورٹ نے آج یہ پابندی ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس ایم بی لوکراور جسٹس پی سی پنت پر مشتمل بنچ نے کہاکہ درخواست گذارجو کہ گجرات سے وابستہ تاجروں کا ایک گروپ ہے مناسب راحت حاصل کرنے کے لئے این جی ٹی سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

یہ درخواست گذارگذشتہ سال 14ڈسمبرکو گرین ٹریبونل کی جانب سے چینی مانجہ پرعائد عارضی پابندی برخواست کرنے عدالت عظمیٰ سے رجوع ہوئے تھے

۔تاجروں کے نمائندہ وکیل نے یہ استدلال پیش کیاکہ قانونی دفعات کاجائزہ لئے بغیرہی امتناعی احکامات جاری کردئے گئے ہیں اور کہاکہ پتنگ بازی کے ئے مانجہ کئی عشروں سے استعمال کیاجاتا ہے اور کبھی بھی انسانوں‘ جانوروں اور پرندوں کے لئے خطرہ نہیں بناء۔تاہم سپریم کورٹ بنچ نے کہاکہ چونکہ یہ مانجہ کانچ کے ریزوں سے تیار کیاجاتا ہے ۔

جانوروں‘ پرندوں کو اس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔قبل ازیں نیشنل گرینڈ ٹربیونل نے گذشتہ سال امتناعی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس کا اطلاق نیلان چینی اور کاٹن پر ہوگا جو جانچ سے سوتا جاتا ہے۔