چین، افغانستان اور پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف موثر لڑائی کا عزم

اسلام آباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین، پاکستان اور افغانستان نے آج مشترکہ طور پر یہ عزم کیا کہ کسی بھی ملک، گروپ یا شخص کو دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے کیلئے اپنی سرزمین کا استعمال ہرگز کرنے نہیں دیا جائے گا۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک خصوصی اجلاس کے دوران ترقی، سکیورٹی اور دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کا عزم کیا۔ یاد رہے کہ بیجنگ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سہ رخی مذاکرات پر مبنی اجلاس تھا۔ تینوں ممالک نے اس موقع پریڈ مشترکہ عزم بھی کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تینوں وزرائے خارجہ نے یہی بات کہی۔ یاد رہے کہ جاریہ سال جون میں مذکورہ تینوں ممالک نے اس بات کو قطعیت دی تھی کہ وہ سہ رخی بات چیت کا میکانزم وضع کریں گے تاکہ دنیا کو لاحق دہشت گردی کے خطرات نہ صرف بچایا جاسکے بلکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کردیا جائے۔ بیجنگ میں اپنی نوعیت کی پہلی وزرائے خارجہ کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ لی، افغانستان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شرکت کی۔