چیف منسٹر ٹاملناڈو پر آج فیصلہ ورنہ گورنر کیخلاف مقدمہ : سوامی

چینائی:بی جے پی کے سینئر لیڈر ورکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نے ٹاملناڈو کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کے ایک دن بعد آج کہاکہ گورنر کو ریاست میں حکومت کے قیام کے بارے میں کل تک کوئی فیصلہ کردینا چاہئے ورنہ ان پر ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی حوصلہ افزائی کے الزام کے تحت ایک مقدمہ دائرکردیاجائے گا

۔سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹرپر لکھا کہ’’ گورنر ٹاملناڈو کو چاہئے کہ چیف منسٹر کے بارے میں کل تک کوئی فیصلہ کریں ‘ ورنہ دستور کی دفعہ 32کے تحت ایک رٹ درخواست دائرکی جائے گی جس میں ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت میں حوصلہ افزائی کے الزام عائد کیاجاسکتا ہے‘‘۔

ٹاملناڈو میں جب سے حکومت سازی کا مسئلہ پید ا ہوا ہے سبرامنیم سوامی نے اے ائی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو بحیثیت چیف منسٹر حلف دلانے کی حمایت کرتے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ششی کلا کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کی تائید حاصل ہے جبکہ ریاستی بی جے پی نے خود کو سوامی کے بیان سے الگ رکھا اور کہاکہ اس نے اس سلسلے میں مختلف راستے اپنائے ہوئے ہیں۔ب

ی جے پی کے ریاستی صدر تاملی سائی سواندرا رجن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ‘ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں سبرامنیم سوامی کا بیان ٹاملناڈو بی جے پی کے موقف یا راستہ نہیں ہے‘‘۔

ٹاملی سائی نے مزیدکہاکہ وہ( سوامی) قومی عاملہ کے رکن ہیں ان کے نظریات کا ریاستی یونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔