پالاکاڈ:کیرالا کے پارلیمانی حلقے پالاکاڈ کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ ایم بی راجیش نے ارنب گوسوامی کی راست نشریات کو 26مئی کو ہوئی تھی جس میں ارنب نے کہاتھا کہ وہ مذکورہ ایم پی سے بڑے لیڈروں کو سنبھا لا ہے ‘جس کے جواب میں ایک کھلا مکتوب لکھا ہے۔
ایم بی راجیش جنھوں نے اپنا مکتوب فیس بک پرپوسٹ کیا ہے نے گوسوامی کو سب سے بڑے غیر اخلاقی صحافی قراردیا ہے۔
لیٹر میں لکھا گیا ہے ’’اس شوکے دوران ‘ تم نے فخر کے ساتھ بتایا کہ’’ میں نے تمہارے سے بڑ ے لیڈرو ں کو سنبھالا ہے‘شائد تمام شو میں ایک یہی بات حقیقت تھی۔ تمہاری انا ‘تکبر کو ظاہر کرنے کے لئے یہ ایک جملہ ہی کافی ہے‘‘۔
مکتوب میں مزید ہے کہ ’’ میں نے آج تک تمہارے جیسے غیر اخلاقی صحافی نہیں دیکھا‘‘۔ ایم بی راجیش نے اپنے مکتوب کے ذریعہ دعویٰ کیا ہے کہ جرنلسٹ اپنی الجھن کو سنبھالنے کے لئے چیختے اور چلاتے ہیں جس سے ان کے اعتماد میں کمی صاف طور پر دیکھائی دیتی ہے۔