چیتن بھگت نے دیوالی کے پٹاخوں کی حمایت کی ‘ کہاکہ عیدالاضحی کے وقت قربانی پر روک لگائی جائے۔

نئی دہلی۔ پٹاخوں کی حمایت میں بات کرتے ہوئے چیتن بھگت نے سپریم کورٹ کی جانب سے ’پٹاخوں کی فروخت پر امتناع‘ عائد کرنے کے فیصلے میں تمام مذاہب کو شامل کرلیا۔

مصنف چیتن بھگت نے سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے دیوالی کے پٹاخوں سے ہونے والی آلودگی کا تقابل محرم‘ عید الاضحی‘ کرسمس جھاڑ سے کیا۔سپریم کورٹ نے دہلی این سی آر میں نومبر تک فضائی آلودگی کے پیش نظر پٹاخوں پر امتناع عائد کیاہے۔

بھگت نے نے صرف اس کو مذہب سے جڑا ہوا مسئلہ کہابلکہ اس فیصلے کو ہندوتہواروں کی توہین بھی قراردینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

تاہم ٹوئٹر پر ان کے نفرت پھیلنے والے اس پوسٹ کو ٹرول کیاگیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پٹاخوں کو غیر مقدس قراردیا‘ وہیں پر کچھ نے سابق ائی ائی ٹین کو آلودگی کے متعلق سبق پڑھایا۔

https://twitter.com/autumnrainwish/status/917272332032282624

https://twitter.com/Crimson_Bud/status/917343745552478209

دوسری طرف کرکٹر یوراج سنگھ نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تمام سے اپیل کی کہ وہ پٹاخو ں کا استعمال نہ کریں۔

کئی لوگوں نے کرکٹر کو کار چلانے اور ہوائی سفر کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا ‘ ٹھیک اسی طرح جس طرح کئی لوگوں نے بھگت کے نظریہ کی حمایت کی ۔

پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق دہلی میں آلودگی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے‘ مرکزی حکومت کے ادارے سفر جس کی ذمہ داری فضائی آلودگی اور خراب حالات پر نظر رکھنے کی ہے نے کہاکہ خراب موسم کی وجہہ یہی ہے۔

پچھلے سال قومی راجدھانی میں دیوالی کے بعد ایک ہفتہ کے کہرہ چھایہ ہوا تھا ۔ دہلی کے مکینوں کو سانس لینے میں تک دشواریاں پیش آرہی تھی