امریلی: ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی پیپاوا روڈ پر تقریبا12ببروں کو سڑک پارکرتے ہوئے دیکھاگیا۔
اس ویڈیو میں جو وائیر ل ہوا ہے ‘ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہندوستانی ببروں کا ایک جھنڈ سڑ ک پار کرنے میں مصروف ہے اور اس کی وجہہ سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
اس کا مشاہدہ کرنے والے اپنی گاڑیوں کو بند کرکے موبائیل فون میں اس خوبصورت منظر کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=RJUwFx8heQ0
راہگیروں نے جب دیکھا کہ ببروں کے جھنڈ میں ڈر اور خوف کاماحول پیدا ہوگیا ہے تو اپنے گاڑوں کو روک کر انہیں سڑک پار کرنے کا موقع دیا جس کی وجہہ سے کچھ دیر کے لئے ہائی وے پر ٹریفک میں خلل بھی پڑا۔