چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ ،دو فوجی جوان شہید او رایک فوٹو جرنلسٹ ہلاک 

 

رائے پور : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلائٹس کے حملے میں دوردرشن چینل کاایک کیمرہ مین اور دو سکیوریٹی اہل کار مارے گئے ۔ او رمزید دہ فوجی جوان زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ( اینٹی نکسل آپریشن ) پی سندر راج نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ارن پور دنتے واڑہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے فوج کے دو جوان پر نکسلائیٹس نے حملہ کردیا ۔

جس کے نتیجہ میں دو فوجی اہلکار ایک دوردرشن ٹی وی کیمرہ مین ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ دو زخمی ہیں ۔‘‘ انہوں نے مزیدبتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوجی اعلی عہدیداران موقع واردت پر پہنچ گئے ۔ مہلوکین کی شناخت سب انسپکٹر ردرا پرتاب ، اسسٹنٹ کانسٹبل منگالو او رڈی ڈی چینل کا کیمرہ مین کی شناخت اچوتا نندا ساہو کے طور پر ہوئی ۔ وزیراطلاعات و نشریات راجیہ وردھان راٹھور نے اس حملے کی سخت مذمت کی او رکہا کہ ہم فوجی شہیدوں او رمہلوک کیمرہ مین کے افراد خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ہم ان کے اہل خانہ کے کفالت کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ ہم اس کیمرہ مین کو ہمت کو سلام کرتے ہیں جس نے اس خطرناک جگہ پر اپنے کام کو انجام دینے گیا ۔ اس کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔‘‘