حیدر آباد : ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ‘‘ کے موقع پر جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی اپنے بلدی عہدیداروں کے ساتھ مونڈا مارکیٹ میں چکن کی دکانات کا دورہ کیا ۔ذرائع کے مطابق ایک دکان کا مالک پلاسٹک پولتھین کے بجائے اسٹیل کے ٹفن ڈبہ میں گوشت کا دے رہا ہے۔
اگر کوئی گاہک ٹفن ڈبہ نہیں لاسکا تو وہ پتوں کے پلیٹس میں گوشت فراہم کررہا ہے ۔اس موقع پر جناردھن ریڈی نے اس دکاندار سے خوش ہوکر اسے مشورہ دیا کہ جو گاہک ہمیشہ ٹفن کا ڈبہ لاتا ہو ان کا نام او رتفصیلات ایک رجسٹر میں لکھ لیں او رانہیں انعامات سے نوازیں ۔
کمشنر بلدیہ بی جنارھن نے اس موقع پر زور دیا کہ گوشت کا دکانات والے اپنے دکانوں پر پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کیلئے پوسٹر س اور بینر س چسپاں کریں ۔