چوکیدار کی چوکیداری چھین لی جائے گی : اکھیلش یادو 

امروہہ : امروہہ کے شری رام کسان انٹر کالج میں ایک زبردست انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جہاں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھیلیش یادو نے نریندر مودی پر زبردست تنقیدیں کی ۔ عوا م کی بھیڑمیں سے بھی چوکیدار چور ہے کے نعرے بلند ہورہے تھے ۔ اس کے جواب میں مسٹر یادو نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ چوکیدار کیا ہے ۔ لیکن ہم اور آپ اس طرح کی زبان استعمال کرنا پسند نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس انتخابات میں چوکیدارکی چوکیداری چھین لی جائے گی ۔ اکھیلش یادو نے نریندر مودی پر ان کے جھوٹے وعدوں پر زبردست تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وکاس کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور صرف جملہ بازیوں سے کام چلایا ۔ اکھیلش یاد ونے کہا کہ مودی حکومت پچھڑے طبقات کے لوگوں کے حقوق کو بھی چھین لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت دوبارہ بنی تو موجودہ باقی روزگاربھی ختم ہوجائے گا ۔