چوٹی کاٹنے والی کے شبہ میں اگرہ کے اندر ایک دلت خاتون کی بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ۔

اگرہ:پولیس نے کہاکہ ایک معمر دلت خاتون کو شیطان قراردیتے ہوئے عورتوں کی چوٹی کاٹنے کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں چہارشنبہ کے روز بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر قتل کردیاگیا

۔گھر والوں نے بتایا کہ مذکورہ معمر خاتون حاجت پوری کرنے کے لئے میدان میں گئی تھی مگر وہ راستہ بھول گئی اور شہر سے پچیس کیلومیٹر فاصلے پرداؤکی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع بگاہیلس متانی گاؤں پہنچ گئی جہاں پر لوگوں نے لڑکیوں کے بال کاٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کو گھیر لیا۔

ان کے بیٹے نے پولیس کو یہ بتایا کہ ان کی ماں نے اپنی شناخت بتائی اور لوگوں سے انہیں چھوڑ دینے کی درخواست بھی کی مگر مذکورہ گروپ نے انہیں چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے ان کو زدکوب کیا۔

خبروں کے مطابق مذکورہ خاتون کے محلہ والے انہیں بچانے کے لئے پہنچے مگر وہ اسپتال کے راستے میں فوت ہوگئی۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ متوفی کا ذہنی توازن خراب تھا‘جبکہ ان کے بھورے بال اور ڈراؤنا چہرے مقامی لوگوں کے لئے تشویش کا باعث بن گیاتھا۔ایف ائی آر میں درج دونام والے لوگ گاؤں سے فرار بتائے گئے ہیں۔پچھلے مہینے اگرہ‘ ماتھرا ‘ بھرت پور‘ پالوا ل علاقے میں سوشیل میڈیا پر وائرل جھوٹ کے پیش نظربال کاٹنے والی کی شبہ کے متعلق کئے دعوے پیش کئے جارہے ہیں۔