کلکتہ:ٹوسرکل کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ بنگال میں موبائیل فون کی چوری کے شبہ میں ہجوم نے 11سال کے مسلم لڑکے کورحمی سے زدکوب کیا۔ٹوسرکل کی رپورٹ کے مطابق بے رحمی کا یہ واقعہ 3جون کومغربی بنگال کے ایسٹ میدنی پور میں پیش آیا۔
مذکورہ لڑکا جس کا نام ایس کے اسمعیل بتایا گیا ہے کو برہنہ کرکے بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیاقبل ازایں اس کے چار انگلیاں بھی کاٹ دئے گئے اورواقعہ پیش آنے کے بعد سے اسمعیل لاپتہ ہے۔مذکورہ واقعہ اصل ملزم جیانتا میتی کے حکم پر کیاگیا جو مقامی پنچایت پردھان جھارنہ میتی کا شوہر ہے۔
چونکا دینے والا یہ واقعہ ہجو م کی جانب سے ہفتہ کے روز بس ٹرمنل کے پاس پیش آیا جہاں پر گورانگ پور اسپورٹس اتھاریٹی کلب کے کچھ مکین اسمعیل کو پیٹ رہے تھے اب اس نے اس سر پر پڑنے والی مار سے بچنے کی کوشش کی تب اس کے چار انگلیاں کاٹ دئے گئے۔
ایک ویڈیو فوٹیج جس میں بے بس اور لاچار اسمعیل دیکھائی دے رہا ہے جس کی تصدیق گھر والوں نے بھی کی ہے اور اس ویڈیو میں متاثر لڑکے ایک کمرے میں بیٹھا ہوا صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے‘ جس کے اطراف میں کچھ لوگ گھیرا ڈاہیں۔
لڑکے کے والد ایس کے رفیق نے ایک ایف ائی آردرج کرتے ہوئے ائی پی سی کے دفعات کے مختلف دفعات کے تحت خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اب تک دو خاطیوں کو سپریڈنٹ آف پولیس مدنی پور نے گرفتار کیا ہے۔
اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے مگر اصل ملزم جیانتا میتی کی اب تک گرفتار ی عمل میں نہیں ائی ہے۔