نئی دہلی : ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پلوامہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کیلئے سیاہ دن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ۱۴؍فروری کا دن ہندوستان کیلئے سیاہ دن تھا ۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے اس بیان کے بعد بعض لو گ انہیں تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کردئے ۔ اس پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ شخصیات کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے عوامی طور پر تعزیت کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ثانیہ مرزا نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوسٹ ان لوگوں کے ہے جو سوچتے ہیں کہ شخصیات کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے ٹوئیٹر اور انسٹا گرام پر مذمت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر لوگوں کو نشانہ بناکر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں او رملک میں نفرت پھیلاتے ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا مذمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے او رنہ ہی سوشل میڈیا پر یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یقیناًہم دہشت گردی کے خلاف ہیں او رہم ان کے خلاف بھی ہیں جو اس کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں ۔ ثانیہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ یہ دن بھولا نہیں جاسکتا او رنہ ہمیں بھولنا چاہئے ۔ میں دعا کرتی ہوں کہ ملک میں امن و سکون قائم رہے او ر آپ لوگ کو بھی چاہئے کہ نفرت پھیلانے کے بجائے امن کی دعا کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ غصہ ظاہر کرنا اچھی بات ہے جب کہ اس میں کچھ فائد ہ ہو۔
واضح رہے کہ ثانیہ کے شوہر شعیب ملک پاکستان کے کرکٹر ہیں۔
We stand united 🕯 #PulwamaAttack pic.twitter.com/Cmeij5X1On
— Sania Mirza (@MirzaSania) February 17, 2019