ملیگاؤںَ: امریکہ کی یل یونیورسٹی میں منعقدہ ورلڈ اسکالرس کپ ٹورنمنٹ میں شہر کی 14سالہ سارہ انصاری نے چھ گولڈ میڈل اور دوسلور میڈل تمغے حاصل جیتے ۔
ٹورنمنٹ میں سارہ یواے ای کی نمائندگی کررہی تھی جہاں پر وہ اپنے والد اقبال انصاری کے ساتھ رہائش پذیر ہے اورجو یہاں انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔دی ورلڈ اسکالرس کپ( ڈبیلو ایس سی) ایک بین الاقوامی نصابی ٹورنمنٹ ہے جو مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے مابین موجودہ او رماضی کے حالات پر بحث او رمباحثہ کا ایک پلیٹ فارم تیار کرتا ہے۔
سال 2006میں شروع کیاگیا ڈبیلو یس سی دنیا کے پچاس ممالک میں ابتدائی روانڈس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے فائنل مقابلہ کے امیدوار وں کا انتخاب عمل میں لاتا ہے۔
ٹورنمنٹ میں چھ موضوع منتخب کئے جاتے ہیں جس میں ہرسال تبدیلی بھی لائی جاتی ہے۔نویں کلاس کی طالب علم سارہ انصاری نے مختلف موضوعات بشمول تاریخ ‘ لٹریچر‘ سائنس‘ آرٹس‘ رائٹنگ اورسماجی علم کے موضوعات پر تمغے حاصل کئے۔
سارہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے مختلف نصابی ایوارڈ میں جیت حاصل کی بشمول بہترین تعلیمی کارکردگی کے لئے حمدان بن راشد المختوم ایوارڈبھی حاصل کیا۔
Courtesy: MM