چندی گڑ: گوگل کے تاریخی ڈیزائن کے لئے چندی گڑ کے 16سالہ ہرشت شرما کو گوگل کمپنی نے 1.4کروڑ کی پیش کش کی ہے۔ہرشت گورنمنٹ ماڈل سینئر سکینڈری اسکول کے بارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔سرچ انجن کی پیش کش کاحکومت چندی گڑکے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیاہے۔
گوگل نے اپنی گرافک ٹیم کا 16سالہ نوجوان کو حصہ بنایا۔ایک سال کے لئے گوگل مذکورہ لڑکے کو گرافک ڈیزائن کی تربیت دیگا اور اس کو اسٹائی فنڈ کے طور پرماہانہ چارلاکھ روپئے ادا بھی کریگا۔ایک سال کی تربیت کی تکمیل کے بعد ماہانہ بارہ لاکھ روپئے کے حساب سے اس نوجوان کو مستقل ملازمت فراہم کردی جائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہاکہ ’’میں گرافک ڈیزائنر کے نوکری ان لائن تلاش کررہا تھا۔
میں گوگل سے رابطے میںآیا۔ میں نے ان لائن انٹریو میں حصہ لیا‘‘۔ شرما نے مزیدکہاکہ ’’ دس سال کی عمر سے ہی گرافک ڈیزائننگ میں مجھے کافی دلچسپی ہے۔ میں نے پچھلے سال ایک پوسٹر تیار کیاتھا جس کوگوگل نے منتخب کیا‘‘۔
ہرشت نے مزیدکہاکہ ’’ میں اپنی خوشی ظاہر نہیں کر پارہا ہوں‘ یہ میرا ایک خواب تک جو پورا ہوا ہے‘‘۔ ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت ہرشت شرما کو سات ہزار روپئے کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔