سانٹیاگو(چلی) ۔ 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی چلی میں کرسمس کے موقع پر ایک طاقتورزلزلہ آیا جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ۔ حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر سونامی الرٹ جاری کر دیا ۔ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا تخلیہ کردیاگیاتھا ۔ اس زلزلہ کا مبداء جنوبی چلی کے جزیرہ میں تھا ۔ چلی کا دارالحکومت سانٹیا گو زلزلہ کے مبداء سے تقریبا ایک ہزار کلو میٹردور واقع ہے ۔ میڈیامیں مختلف تصاویر پیش کی گئی جہاں زلزلہ کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔ انسانی اموات کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے ۔