ممبئی:سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا جس میں چلتی بس میں خاتون کے ساتھ برسرعام چوما چاٹی کرنے والے شخص کی پہچان بی جے پی لیڈر رویندر بھاواتانڈی کے طور کی گئی ہے۔مذکورہ خاتون نے بی جے پی لیڈر پر عصمت ریزی کا بھی الزام لگایا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے سے ویڈیو فوٹیج حاصل کیاگیا ہے ۔
ڈی سی کی رپورٹ ہے کہ ویڈیو وائیرل ہونے کے ساتھ ہی مذکورہ خاتون پولیس سے رجوع ہوئی اور بھاواتھانڈے کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرایا۔ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے بی جے پی لیڈر خاتون کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے چلتی بس میں بوسہ لے رہا ہے جبکہ بس دیگر مسافرین سے بھری ہوئی ہے۔
بس گڈچیرولی علاقے میں ناگپور سے چندرا پر جارہی تھی۔درایں اثناء خاتون نے مبینہ طور پرکہاکہ مذکورہ بی جے پی لیڈر نے اس کوعصمت ریزی سے قبل شادی کرنے او رملازمت فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیاتھا۔مہارشٹرا سیاست سازباز کے لئے یہ ویڈیو چونکا دینے والا ہے۔ مقامی بی جے پی قائدین اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کررہے ہیں