چا ر لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پاکستانی نژاد امام کو یوکے میں13سال کی جیل

لندن:ساوتھ ویلس کی کارڈیف پولیس نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ پاکستانی نژاد امام جس کا نام محمد حاجی صدیقی بتایا جارہا ہے کہ کو چار لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی ہراسانی کرنے پر 13سال کی جیل ہوئی ہے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق صدیقی کارڈیف کی ایک مسجد کے پچھلے 30سالوں سے امام ہیں‘ اور مقدس قران کی کلاسس کے دوران وہ طلبہ کو اپنا سامنے بیٹھنے کو کہتے ہیں۔

پولیس نے کہاکہ 31سال کے معمر امام پر الزام ہے کہ وہ طالبات کے ساتھ جنسی طور پر لڑکیو ں کو چھوتے ہیں اور تلاوت کے دوران غلطی کرنے پر انہیں تمانچے بھی رسید کرتے ہیں۔صدیقی کو 14واقعات میں قصور پایا گیا جس میں چھ واقعات بدسلوکی اور اٹھ واقعات جنسی ہراسانی کے ہیں مذکورہ تمام واقعات 1996سے لیکر2006کے درمیان میں پیش ائے تھے۔

جج اسٹیفن ہاپکنس نے انہیں 13سال کی سزائی سنائی۔صدیقی نے کہاکہ تمام الزامات مسجد کے دیگر ممبران کی سازش کاحصہ ہیں۔ صدیقی ہانگ کانگ میں پیدا ہوئی اور کارڈیف میں 1967میں مستقل سکونت اختیار کرنے سے قبل پاکستان منتقل ہوئے تھے