نئی دہلی ۔ /25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں آج شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ۔ کل ہندوستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی ۔ دارالحکومت دہلی میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد میںدیکھا جائے گا ۔ رویت ہلال کے مطابق چاند بنگلور ، اڈیسہ ، بہار ، یو پی اور دیگر مقامات پر دیکھنے کی اطلاع ہے ۔ کیرالا میں آج ہی عید منائی گئی ۔ منگلور میں بھی مقامی مسلمانوں نے عید منائی ۔ پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک میں بھی کل عید منائی جارہی ہے۔
عیدالفطر کی مبارکباد
نئی دہلی ۔ /25 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہ عید اتحاد و ترقی کی امیدوں کو پورا کرے گی ۔ انہوں نے ملک کی عوام بالخصوص مسلمانوں اور بیرون ممالک رہنے والے مسلم بھائیوں کو بھی عید کی پرخلوص مبارکباد دی ۔ سونیا گاندھی اور دیگر نے بھی مبارکباد دی ۔