نئی دہلی : اگر آپ سوچتے ہیں کہ بنکو ں کے ذریعہ یا پھر سوٹ کیس میں بھر کر کالا دھن ملک سے باہر لے جایا گیا ہوتو اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ حیران ہوسکتے ہیں۔لیکن سامنے آئی ہے اسے پڑھ کرآپ سوچیں گے کہ ایسا تو صرف ہندی فلموں میں ہی ہوتا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی ) او رسی بی آئی جیسی ایجنسیوں کو اندیشہ ہے کہ وی آئی پی چارٹرڈ طیاروں سے غیر ملکوں کو کیش بھیجا جاگیا ہے ؟ اس بات کا انکشاف مشہور صحافی اوپیندر رائے نے کیا ہے ۔ ایجنسیوں کو شک ہے کہ ان چار ٹرڈ طیاروں میں نوٹ بھر بیرون ملک لیجایا گیا ہے ۔
ایک خانگی نیوزچینل سے ای ڈی نے کہا کہ وہ ثبو ت جمع کرنے میں مصروف ہیں ۔جانچ ایجنسیوں کو اوپندر رائے کے پاس سے ایروڈرم پاس ملا ہے جو کہ بیورو آف سیول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ جانچ میں پتہ چلا کہ اوپیندر رائے نے فرضی طریقہ سے یہ پاس حاصل کیاہے۔ اس پاس کے ذریعہ سے اوپیندر رائے کسی بھی ایر پورٹ پربلا روک ٹوک جانے کی اجازت ہے۔
حالانکہ جانچ ایجنسیوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایاکہ اس پاس کو حاصل کرنے کے پیچھے اوپندر رائے کا کیا مقصد تھا ۔ ای ڈی نے بتایاکہ اوپیندر رائے کے پاس سے ۲۶؍ کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کی گئی ہے ۔
تفتیش کارو ں نے بتایا کہ ایرون نامی کمپنی جس کے تعلقات اوپیندر رائے سے تھے ۔ اپنے طیاروں کو کافی وقت تک کیلئے دبئی میں رکھتی تھی ۔ دبئی کے علاوہ یہ طیارے روس بھی سفر کئے ہیں ۔ اوپیندر رائے کو پاس جاری کرنے والے بی سی ایس کاکہنا ہے کہ اس نے پاس کے قوانین کے مطابق دیئے ہیں او روہ ایسے واقعہ کے ذمہ دار نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں اوپیندر رائے اس وقت جیل میں ہے ۔