چارمینار کے قریب سڑک پر پڑی نعش پر پولیس کے درمیان دائر کار کو لیکر90منٹ تک تکرار

حیدرآباد: چارمینار کے روبرو واقعہ ’’ خواتین کے سرکاری بیت الخلاء‘‘ کے روبرو 90تک منٹ تک پڑی ایک26سالہ نوجوان کی نعش کو ہٹانے کے لئے دوپولیس اسٹیشنوں کی پولیس کے درمیان اپنے دائرکار کو لیکر بحث وتکرار کی جاتی رہی۔

بعدازاں مذکورہ نعش کو عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹی بی کے مرض میں مبتلاء یہ نوجوان چارمینا ر شفاء خانہ کو علاج کے لئے آیاتھا ۔ تاہم وہ چارمینار ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب میں واقعہ ’’ خواتین کے سرکاری بیت الخلاء‘‘ کے گر کر فوت ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنی ماں کے ساتھ جس کو بیت الخلاء کے استعمال کے لئے گئے تھے اسی دوران وہ اسی مقام پر گر گیا۔ ماں باہر انے کے بعد مدد کی بھیک مانگتے رہی ۔ کسی نے ایمبولنس کو فون کرکے طلب کیا۔ طبی عملے نے موت کی توثیق کی مگر نعش کو ہٹانے سے انکارکردیا۔

جب چارمینا پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی ‘ انہوں نے بتایا کہ نعش ان کے دائرکارمیں نہیں ہے اور میرچوک پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے کی بات کہی۔

عینی شاہدین کے مطابق نعش کو تقریباً دیڑھ گھنٹہ بعد وہاں سے ہٹایاگیا۔