پی ڈی پی کے زیادہ تر اراکین اسمبلی بی جے پی سے ہاتھ ملانے کو تیار۔ پی ڈی پی رکن اسمبلی

سری نگر۔ جموں اور کشمیر میں پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی بی جے پی کی مدد سے حکومت تشکیل دینے کی قیاس آرئیوں کو پی ڈی پی کے رکن اسمبلی عبدالمجید پودار نے ہفتہ کے روز یہ کہتے ہوئے اور بھی مضبوط کردیا کہ ہمارے 28اراکین اسمبلی میں سے 18بھگوا پارٹی سے ہاتھ ملانے کو تیارہیں اور انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ مذکورہ تمام اراکین اسمبلی ریاست میں حکومت کی تشکیل کے لئے بی جے پی سے بات چیت میں بھی مصروف ہیں۔

پودار نے کہاکہ ’جب ہمارے لیڈر مرحوم مفتی محمد سعید بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرسکتے ہیں تب ہم بی جے پی کے ساتھ حکومت کیوں نہیں بناسکتے؟‘۔ واضح رہے کہ پودار کا یہ بیان ایسے وقت میں منظرعام پر آیا ہے جب ان کی لیڈر محبوبہ مفتی نے پارٹی میں دراڑ ڈالنے پر بی جے پی کو انتباہ دیا ہے۔

سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کوانتباہ دیاتھا کہ اگر ان کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ دہشت گردی کو فرو غ دینے والا قدم ہوگا۔

پی ڈی پی او ربی جے پی کے جموں او رکشمیر میں اتحاد ختم ہونے کے بعد پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی پارٹی لیڈر محبوبہ مفتی کے خلاف بغاوتی رویہ اپنائے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مگر پودار پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی اپنی سونچ کو کھل کر عوام کے سامنے رکھا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی کیلئے پودار کا یہ بیان ایک واضح اشارہ ہے کہ پی ڈی پی کے باغی لیڈر بی جے پی سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

بی جے پی ذرائع نے بھی ایسے دعوؤں کی توثیق کی ہے۔ جموں اور کشمیر کے 87اراکین اسمبلی کے ایوان میں حکومت کی تشکیل کے لئے 44کا ہندسہ پار کرنا ضروری ہے اور جبکہ پی ڈی پی کے 1اور بی جے پی کے 25ملادئے جائیں تو یہ 42ہونگے اور دو آزاد امیدواروں کی حمایت بھی ملنے کی توقع ہے