پی ایم اے وائی سے پی ایم کی تصوئیر ہٹانے ای سی نے کابینہ سکریٹری کو دی ہدایت

نئی دہلی( انڈیا): الیکشن کمیشن نے کابینی سکریٹری پردیب کمار سنہانے 11فبروری کو ویب سائیڈ آف پردھان منتری آواس یوجنا( پے ایم اے وائی)پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصوئیر کے متعلق ایک مکتو ب لکھا ہے۔

کمیشن نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ تصوئیر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق ( ایم سی سی )کی خلاف ورزی ہے۔ایم سی سی کے مطابق پارٹی جو بھلے ہی ریاست اور مرکز میں برسراقتدار ہے ‘اسکو اپنے عہدے کے غلط استعمال کاکوئی اختیار نہیں ہے۔

مزید بتایا جارہا ہے جنوری 4سال2017کو الیکشن کمیشن نے تمام منسٹرس ‘ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کو اپنے مرکزی او ریاستی حکومتوں کی ویب سائیڈس اپنے تمام حوالے ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ای میل کے ذریعہ الیکشن کمیشن سے ایک شکایت کی تھی۔شکایت میں کہاگیاکہ پردھان منتری اواس یوجنا جو اترپردیش میں ویب سائیڈ pmaymis.gov.inکے ذریعہ نافذ کی گئی ہے وزیراعظم اور منسٹر ہاوزنگ اینڈ اربن پواریٹری الویشن کی تصوئیر کے ذریعہ بی جے پی کوفروغ دے رہی ہے۔

کمیشن نے تصوئیر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کی درخواست کی ہے۔