پی ائی اے طیارہ حادثہ

نعشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹسٹ‘ مہلوکین کے رشتہ داروں کو پانچ لاکھ روپئے کی مالی امداد او رمعقول معاوضہ اداکرنے کا بھی اعلان
پشاور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینس نے آج طیارہ حادثہ کے دلسوز واقعہ کے لئے طیارہ کے خراب انجن کو مورد الزام ٹھرایا جس میں48مسافرین جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک کی اعلی سطحی ایویشن ایجنسی نے اب طیارہ حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

پی ائی اے کےPK-661طیارہ میں حادثہ کے وقت 48افراد سوار تھے جن میں معروف پاپ سنگر سے مبلغ اسلام بن جانے والے جنید جمشید‘ ا ن کی اہلیہ ڈپٹی کمشنرچترال اوسامہ وارئچ بھی سوا ر تھے جو موضوع حویلیاں کے قریب حادثہ کاشکار ہوا تھا۔ائیرلائنس سے جاری بیان کے مطابق طیارے ATR42ٹربو پراب نوعیت کا تھا جس کا اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

پی ائی اے صدرنشین اعظم سائیگول نے بھی حادثہ کے لئے انجن کی خرابی کومورد الزام ٹھرایا ۔دوسری طرف نعشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹسٹ کیاجارہا ہے کیونکہ زیادہ نعشیں جل کر بری طرح مسخ ہوچکی ہیں اور ان کی شناخت مشکل ہوگئی ہے۔ایوب میڈیکل کامپلکس کے ڈاکٹر جنید نے بتایا کہ صرف چھ نعشوں کی شناخت بہ آسانی ہوگئی جبکہ ماباقی نعشوں کی شناخت ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ ہوگی۔

درایں اثناء پی ائی اے نے ایبٹ آباد طیارہ حادثے میں جا ں بحق ہونے والوں کے افراد خاندان کوفی کیس 500,000روپئے ایکس گریشیاء ادا کرنے کا اعلان کیا۔

جی او نیوز نے ائیر لائنس کے ترجمان دانیال گیلانی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ چیرمن اور سی ای او پی ائی کی ہدایت پر 500,000رقم 47حادثے مہلوکین کے افراد خاندان کو تجہیز وتکفین کے لئے ادا کئے جائیں گے ‘‘۔

گیلانی نے کہاکہ ی ہررقم پی ائی اے منیجرس متاثرین کی رہائش گاہ پہنچ کر اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق معقول معاوضہ بھی متاثرین کواد اکیاجائے گا۔ائیرلائنس متاثرین کو اسلام آباد میں توقف کے لئے ٹکٹ اور رہائش بھی فراہم کریگا۔اسکے علاوہ حادثے کے جائے مقام کا معائنہ کرنے کا موقع انہیں موقع فراہم کیاجائے گا۔
ANI